ڈاکٹر نجیب الکیلانی ہمارے ارد گرد کی ہر شے بڑی تیزی سے بدل رہی ہے، لوگ، اشیاء، اسلحہ اور مؤقف اور دنیا کانقشہ، ہم میں سے کتنوں کے بچے شکست کے اوقیانوس میں ڈوب گئے اور انکی زبانوں پر نئے کلمات رواں ہو گئے۔ چمکتے ہوئے سلوگنز اور بیٹیاں یا الہی ۔ وہ بے پردہ […]
Category: ناول(عربی سے اردو ترجمہ)
ترکستان کی سیاہ رات۔17
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۷) ہم آگے چل پڑے، منصور درغا بڑبڑایا:’’میں نے بہت سوچا کہ اپنے آپ کو ایک حد میں رکھوں، لیکن میرے خیال میں بزدلی اور فرار خود کشی ہے اور پھر یہ ہمارے دینِ حنیف کی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے .. مصطفی مجھے یہ تصور ہی تکلیف دیتا ہے کہ […]
ترکستان کی سیاہ رات۔15
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۵) پورے علاقے میں اس رضامندی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ریفرنڈم کروانے کی پرزور آوازیں بلند ہونے لگیں، اہلِ سیاست اور مفکرین کی سوچ میں جزوی اختلافات بھی سامنے آئے، لیکن روسی دباؤ پر داخلی پالیسی ایک خاص رخ اختیار کرنے لگی اور سازشی عناصر متحرک ہو گئے۔ […]
ترکستان کی سیاہ رات۔ 14
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۴) آخر کار چیانگ کائی شیک نے امداد میں چھ ڈویژن سر بکف فوج بھجوا دی جو جدید آلاتِ حرب سے لیس تھی، یہ اسلحہ چین جاپان جنگ میں اس کے ہاتھ لگا تھا، جب وہ ٹسوے بہاتا برطانیہ کے قدموں میں جا گرا تھا اور التجا کی تھی کہ وہ جاپان […]
ترکستان کی سیاہ رات۔13
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۳) اس نے مٹھیاں بھینچیں، ہونٹ کاٹے اور ہذیانی انداز میں چلایا:’’یہ مایوسی مجھے مار ڈالے گی‘‘ترکستان کا حاکمِ اعلی شین سی تسائی مایوسی کے بحرِ قلزم ڈبکیاں کھا رہا تھا، وہ غصے سے دھاڑا:’’مجھے روس پر اعتماد کرنا چاہیے تھا یا چینی امداد قبول کر کے ترکستانی عوامی انقلاب سے اپنی […]
ترکستان کی سیاہ رات۔12
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۲) انہیں دنوں جنگِ عظیم شروع ہو گئی، ایک جانب ہٹلر تھا اور دوسری جانب روس، انگریز اور امریکہ کا متحدہ محاذ۔ ہٹلر اور اس کی جرمن فوجوں کے کارناموں سے دنیا سراسیمہ ہو رہی تھی، بلا شبہ انہوں نے دنیا کی قوت کے میزان الٹ دیے تھے، ہم پہاڑوں پر جرمنوں […]
ترکستان کی سیاہ رات۔11
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۱) مجھے عجب راحت کا احساس ہو رہا تھا، میں کمانڈوز کی طرح پہاڑوں کی بلندیاں تسخیر کررہا تھا، چوٹیوں پر پہنچ کر انسان آسمان سے کتنا قریب ہو جاتا ہے، آفاق کی سچائیوں کو دیکھتا ہے، فضا میں کتنی ٹھنڈک ہوتی ہے۔ مجھے ایسا لگا کہ میرا سینہ مزید کشادہ ہو […]
ترکستان کی سیاہ رات۔10
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۱۰) میں اپنے ہی ایک دشمن کے گھر میں قیام پزیر تھا اور وہ محض میرا دشمن ہی نہ تھا، میرا قرار لوٹنے والا بھی تھا جو میری محبت پر قابض تھا۔ مجھے ایسا لگا کہ اگر میں یہاں رہا تو میں محض ایک آلہء کار بن کر رہ جاؤں گا .. […]
ترکستان کی سیاہ رات۔9
ڈاکٹر نجیب الکیلانی (۹) میرا سرسبز و شاداب، پھلوں سے لدا، لہلہاتے کھیتوں اور معدنیات سے بھر پور وطن پہلے جیسا نہ رہا، میں تو یہی کہوں گا کہ وہ جہنم زار میں بدل گیا اور انسان اس دیس میں کیسے رہے جہاں موت اگتی ہو، اس کی فضاؤں میں خوف کا راج ہو اور […]
ترکستان کی سیاہ رات۔8
ڈاکٹر نجیب الکیلانی(۸) آہ ’’قومول‘‘ شہر! تو نے کیا کیا دردناک مناظر دیکھے، جب قومول کے چینی حاکم نے ہماری شہزادی پر تسلط حاصل کرنے میں منہ کی کھائی اور سارے علماء بیدار ہو گئے اور انقلاب کی نوید سنائی دینے لگی، ہر زبان پر قومول کا ذکرِ خیر ہونے لگا۔ اس کا نام انکار […]